9 دسمبر 2014 - 17:29
ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی مشکلات کو حل کرنے کے حوالے سے تینوں ممالک کی سعی وکوشش اور جد وجہد پر تاکید کی

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی مشکلات کو حل کرنے کے حوالے سے تینوں ممالک کی سعی وکوشش اور جد وجہد پر تاکید کی ۔ تہران  میں  " دنیا تشدد اور انتہا پسندی کےخلاف" منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے ذیل میں  ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں محمد جواد ظریف، ابراہیم جعفری اور ولید المعلم نے علاقائی اور بین الاقومی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس سہ فریقی اجلاس کے بارے میں کہا کہ ایران شام اور عراق علاقے کی مشکلات و مسائل کو باہمی صلاح و مشورے کے ذریعے حل کرنےمیں سنجیدہ ہیں۔  ترجمان وزارت خارجۂ ایران نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران  شام اور عراق کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس علاقہ کے  بحران کے حل میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲